میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں الغازیہ قصبے کے اطراف کے علاقے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حملے میں لبنانی حزب اللہ سے متعلقہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے پہلے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) کے شمالی علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔
ارنا کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی طرف سے کیے گئے بھیانکجرائم اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد مقبوضہ فلسطین(اسرائيل) کے شمالی علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگيا ہے۔
اب تک دسیوں ہزار صہیونی حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب بستیوں کو چھوڑ چکے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قائم صیہونی بستیوں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ